26 جون 2018 - 19:02
حماس کو کچلنا اب ناممکن ہو چکا ہے: سابق اسرائیلی وزیر اعظم

صہیونی ریاست کے سابق وزیر اعظم نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو اقتدار سے محروم کرنے کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو کچلنا اب ناممکن ہو چکا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے عبرانی ٹی وی چینل آئی ۲۴ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حماس اب ناقابل شکست ہو چکی ہے اور اس کو کچلنا ناممکن بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا: ۲۰۰۹ میں جب میں اسرائیل کا وزیر اعظم تھا تب حماس کو اقتدار سے محروم کر سکتا تھا مگر ایسا نہ کرنے پر آج افسوس کر رہا ہوں۔
سابق صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ میرے دور حکومت میں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی مگر اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ کارروائی ادوھوری چھوڑنے میں اس وقت کےوزیر دفاع کا کردار تھا اور آج ہمیں اپنی اس غلطی کا احساس ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ ۲۰۰۹ء میں اولمرٹ کے دور حکومت نے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲