6 جون 2018 - 10:23
قطر کے ایس 400 خریدنے کے فیصلے کا سعودی عرب سے کوئی ربط نہیں

قطر کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اپنے دفاعی امور کے سلسلے میں سعودی عرب سے اجازت لینے کا پابند نہیں ہے اور قطر کے ایس 400 خریدنے کے فیصلے کا سعودی عرب سے کوئی ربط نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ قطر اپنے دفاعی امور کے سلسلے میں سعودی عرب کی اجازت لینے کا پابند نہیں ہے اور قطر کے ایس 400 خریدنے کے فیصلے کا سعودی عرب سے کوئی ربط نہیں ہے۔ قطر کے وزير خآرجہ نے کہا کہ ایس 400 کا تعلق حملے سے نہیں بلکہ دفاع سے ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کو دوسرے ممالک میںم داخلت سے پرہیز کرنا چاہیے اور اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔

.......

/169