25 مئی 2018 - 20:47
امریکی کانگرس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف جنگ کا اعلان ممنوع

امریکی کانگرس نے 2019 کے دفاعی بجٹ میں متفقہ طور پر ایک قانون منظور کیا ہے جس کی روشنی میں ایران کے خلاف جنگ کا اعلان امریکی کانگرس کی اجازت کے بغیر ممنوع اور غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگرس نے 2019 کے دفاعی بجٹ میں متفقہ طور پر ایک قانون منظور کیا ہے جس کی روشنی میں ایران کے خلاف جنگ کا اعلان امریکی کانگرس کی اجازت کے بغیر ممنوع اور غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔
امریکی کانگرس نے امریکہ کے قومی دفاع کے اختیارات پر مبنی قانون میں ایک اصلاحی شق منظور کی ہے جس کی روشنی میں ایران کے خلاف جنگ کا اعلان کانگرس کی اجازت کے بغیر ممنوع اورغیر قانونی ہوگا۔ امریکی کانگرس نےاس قانون کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔
امریکی کانگرس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے الیسن نے اس شق کو پیش کیا تھا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

.......

/169