اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے مشیر اعلی جنرل رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران کی قومی طاقت کے عوامل سعودی عرب کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہیں اور سعودی عرب میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی غلطی کا ارتکاب کر سکے-
انہوں نے تہران میں ملٹری یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب فوجی طاقت کے لحاظ سے برتر ہوتا تو وہ یمن میں عوامی تحریک کے مقابلے میں کامیاب ہو جاتا جبکہ وہ گذشتہ تین برسوں سے یمنی عوام کے مقابلے میں شکست کھا رہا ہے-
مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے مشیر اعلی نے کہا کہ ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ثابت کر دیا کہ صرف فوجی سازوسامان ہی فوجی برتری کا معیارنہیں ہوتا کیونکہ سب نے دیکھا کہ معدوم ڈکٹیٹر صدام کا کیا حال ہوا-
انہوں نے ایران کے خلاف مسلط کی گئی صدام کی جنگ اور علاقے کی دیگر جنگوں سے صیہونی حکومت کو حاصل ہونے والے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنگ، کویت کے خلاف جارحیت اور حتی جنگ یمن اور شام کے بحران سے مسلمانوں کی اقتصادی اور انسانی توانائیاں برباد ہوئیں اور نتیجے میں سب سے زیادہ فائدہ صیہونی حکومت کو ہوا جس نے اپنی سیکورٹی کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کی کوشش کی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲