اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، صہیونی سیکورٹی اہلکاروں نے آج منگل کی صبح کو جنوبی نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان کو براہ راست گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اہلکاروں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان جنوبی نابلس کے علاقے آرئیل میں خودکش حملہ کرنا چاہتا تھا کہ اسی اثنا اس پر گولی چلا دی گئی۔
صہیونی سکیورٹی اہلکاروں کا یہ دعویٰ ہے کہ فلسطینی نوجوان پر ایسے حال میں گولی چلائی گئی کہ وہ اپنی گاڑی کے ذریعے بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
گولی مارنے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲