29 مارچ 2018 - 14:43
سینیگالی وزیر خارجہ اور یہودی آبادکاروں کے ذریعے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی

سینیگال کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ یہودی آبادکاروں کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز سینیگالی وزیر خارجہ نے یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مسجد الاقصیٰ میں گھس کر مذہبی رسومات بجا لائیں۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری اور صہیونی فوٹو گرافر بھی ہمراہ تھے۔
اطلاعات کے مطابق، اس موقع پر قبلہ اول کے محافظوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان کشیدگی بھی پیدا ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے سینیگالی وزیر خارجہ کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں گھسنے والے یہودیوں نے اسرائیلی پرچموں والے کپڑے پہن رکھے تھے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ یہودی آبادکاروں نے مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی ہے ہر آئے دن کسی نہ کسی بہانے شرپسند یہودی مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اس کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲