اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: افغان حکام کے مطابق فرانسیسی خاتون کو افغانستان کے شمالی صوبے جاؤزجان میں 2 روز قبل فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی نے ایک بیان میں ہے کہا کہ ضلع دارزاب میں افغان اسپیشل فورسز اور این ڈی ایس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فرانسیسی خاتون کے ساتھ داعش کے 5 دہشت گردوں کوبھی گرفتار کیا گیا جبکہ افغان وزارت دفاع نے بھی فرانسیسی خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہاکہ اس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔
.......
/169