اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، ۵۴ شدت پسند یہودیوں نے اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کے ساتھ گذشتہ روز مسجد الاقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو زد و کوب کرتے ہوئے مسجد کی بے حرمتی کی جبکہ وہاں پر موجود فلسطینی محکمہ اوقاف کے مقرر کردہ ایک محافظ کو حراست میں لے لیا۔
یہودی شرپسندوں کی اس نازیبا حرکت کی وجہ سے فلسطینیوں کے درمیان شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
نامہ نگار نے مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیزی پر ایک محافظ نے اعتراض کیا تو یہودی شرپسندوں نے فوج طلب کرلی جنہوں نے قبلہ اول کے ایک پہرے دار خلیل التوہونی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲