اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے علاقے صعدہ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 8 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی اتحادی افواج کے تازہ ترین حملوں میں متعدد نہتے یمنی خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے علاقے الجراحی پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس میں 33 بے گناہ یمنی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
سعودی جنگی جہازوں نے الجراحی نامی علاقے میں پیٹرول پمپ اور ایک پُرہجوم بازار کو نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں آئے روز نہتے یمنی شہریوں پر بمباری کررہا ہے جس میں ہزاروں بے گناہ یمنی خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
...............
242