2 جنوری 2018 - 17:16
امریکی صدر ایران کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کی کوشش نہ کرے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو چاہئے کہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت سے اجتناب کرتے ہوئے اچھے لب ولہجے اور کردار کو اپنانے کی کوشش کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو چاہئے کہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت سے اجتناب کرتے ہوئے اچھے لب ولہجے اور کردار کو اپنانے کی کوشش کریں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے توہیں آمیز ٹوئیٹ میں ایرانیوں کو بھوکا قرار دیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایرانیوں کی اہانت اور ایران کے داخلی امور میں  مسلسل مداخلت پسندانہ ٹوئیٹ کرنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کے بارے میں کہا ہے کہ ایرانیوں کے بارے میں ٹرمپ کے فتنہ انگیز اور متضاد مواقف، کوئی نیا مسئلہ نہیں ہیں -انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے حال ہی میں ایرانیوں کو دہشت گرد قوم قرار دیا اور خلیج فارس کے لئے جعلی نام گڑھ کر ایرانیوں کے قومی جذبات کو بھڑکایا اور ان کے اس قسم کے اقدامات، پوری دنیا میں ان سے نفرت کئے جانے کا باعث بنے ہیں جبکہ اب انھوں نے عالمی تہذیب و تمدن میں اثر و رسوخ رکھنے والی اور ہزاروں سالہ قدیم تہذیب و تمدن کی حامل قوم کو توہین آمیز لہجے میں خطاب کیا ہے  کہ جس پر یقینا دنیا کے مختلف علاقوں میں مقیم  ایران کی مہذب و متمدن  برادری اور عظیم ایرانی عوام  کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو چاہئے کہ دنیا کی مختلف اقوام اور ملکوں کے بارے میں غلط اور توہین آمیز ٹوئیٹ کرنے کے بجائے کچھ اپنے ملک کے اندرونی مسائل منجملہ مسلح جھڑپوں میں روزانہ دسیوں افراد کے   قتل اور مختلف ریاستوں میں فائرنگ اور اپنے ملک میں پائے جانے والے لاکھوں بے گھر اور بھوکے افراد پر بھی توجہ دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲