30 دسمبر 2017 - 13:00
شیطان بزرگ امریکہ سے اسلام دشمنی اور انسانیت سے عداوت کے علاوہ کوئی توقع نہیں: علامہ مقصود ڈومکی

کوٹ ڈیجی میں جاری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی اسکاؤٹ کیمپوری میں خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آئی ایس او محب وطن جوانوں کی تنظیم ہے، جنہوں نے ہمیشہ مادر وطن کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی ہے، پاک وطن کے بہادر بیٹے ملک سے دہشتگردی اور تکفیری سوچ کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آئی ایس او محب وطن جوانوں کی تنظیم ہے، جنہوں نے ہمیشہ مادر وطن کی سربلندی کیلئے جدوجہد کی ہے، پاک وطن کی سلامتی اور استحکام ہمارا نصب العین ہے، پاک وطن کے بہادر بیٹے ملک سے دہشتگردی اور تکفیری سوچ کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، ہم حکیم الامت علامہ اقبالؒ اور حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کی روشنی میں پاکستان کی تعمیر کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ ڈیجی خیرپور میں جاری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی خاتم المرسلین اسکاؤٹ کیمپوری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امامیہ اسکاؤٹس سے ایثار و مقاومت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے سرزمین برصغیر کے مسلمانوں کی بیداری کیلئے جس تحریک کا آغاز کیا تھا، ہمیں اس تحریک کو آگے بڑھانا ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو امریکی غلامی سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی ہوگا، وہ دن اس قوم کیلئے یوم عید ہوگا، جس دن ہم نے امریکی غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ سے اسلام دشمنی اور انسانیت سے عداوت کے علاوہ کوئی توقع نہیں، دنیا بھر کے غیور مسلمان اپنی طاقت سے امریکی فیصلے کو پیروں تلے روندیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں، ہم جدوجہد کے ہر مرحلے پر قبلہ اول کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں گے، اب وہ دن زیادہ دور نہیں کہ جب بیت المقدس آزاد ہوگا، قدس کی آزادی تک اور اسرائیل کی بربادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے۔

.......

/169