اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب عام شہریوں کی ایک گاڑی صوبہ قندھار کے شہر ارغستان میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی-
اس دھماکے میں آٹھ عام شہری جاں بحق ہو گئے جن میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے-
قندھار کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس بارودی کا سرنگ کا نشانہ سیکورٹی فورس کی گاڑی تھی تاہم عام شہریوں کی گاڑی اس کی زد میں آگئی-
ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے -
قندھار افغانستان کے شورش زدہ صوبوں میں سے ایک ہے اور اس صوبے میں طالبان کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے-
پچھلے دو مہینوں کے دوران قندھار میں سیکورٹی فورس کے مراکز، ان کی گاڑیوں اور سرکاری عمارتوں پر متعدد حملے ہو چکے ہیں-
.......
/169