19 نومبر 2017 - 13:22
پاراچنار میں یوم رحلت رسول خدا(ص) عقیدت و احترام سے منایا گیا+ تصاویر

پاکستان کے صوبہ کرم ایجنسی کے امام بارگاہوں میں یوم رحلت رسول اللہ ؐ اور شہادت امام حسن ؑ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ کرم ایجنسی کے امام بارگاہوں میں یوم رحلت رسول اللہ ؐ اور شہادت امام حسن ؑ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں تاجدار رسالت حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کے یوم رحلت اور آپ کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ مقررین نے رسول اللہؐ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ جبکہ رسول اللہ کے نواسے حضرت امام حسنؑ کے مظلومانہ شہادت کے حوالے سے بھی مومنین کے دلوں کو منور کیا گیا اور اس موقع پر تابوت بھی برآمد کیا گیا۔ مجلس عزاء کے بعد سینہ کوبی کیلئے پنجاب سے بلائے گئے نامور نوحہ خواں سید علی دیپ رضوی بھی موجود تھے۔ سید علی دیپ رضوی کے نوحہ خوانی کے ساتھ عزاداروں نے خوب سینہ کوبی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲