اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہید محسن حججی کے بھائی حسن حججی نے شہر خرم آباد میں اوپن یونیورسٹی میں شہید شناسی کے موضوع پر سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا میں عمر کے لحاظ سے شہید محسن حججی سے بڑا ہوں لیکن تقوا اور اخلاق کے اعتبار سے شہید محسن بزرگ تھے۔
انہوں نے شہید کے وصیت نامے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا شہید حججی ہمیشہ دردناک شہات کیلئے دعا کرتے تھے۔
حسن حججی نے کہا محسن کی قید اور شہادت ہمارے خاندان کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ شہید کی قید کی سختیوں کے بدلے خداوند عالم نے انہیں عزت و سربلندی عطا کی ہے۔
شہید محسن حججی کے بھائی نے کہا تقوا، نماز اول وقت اور والدین کا احترام باعث بنے ہیں کہ شہید حججی اس مقام پر فائز ہوں۔
.......
/169