12 نومبر 2017 - 14:23
شام؛ فوعہ اور کفریا علاقوں میں دھشتگردوں نے غذائی اشیا کو آگ لگا دی

دہشت گردوں نے شمال مغربی شام کے محصور علاقوں فوعہ اورکفریا کے عوام کے لیے گرائی جانے والی غذائی اشیا کو آگ لگادی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشت گردوں نے شمال مغربی شام کے محصور علاقوں فوعہ اورکفریا کے عوام کے لیے گرائی جانے والی غذائی اشیا کو آگ لگادی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کئی ہفتے کے انتظام کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں شام کے محصور علاقوں میں گرائی گئیں تاہم علاقے میں موجود دہشت گردوں نے  زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
 دہشت گردوں کے حملے میں غذائی اشیا کے متعدد پیکٹ جل کر راکھ ہوگئے۔
 دہشت گردوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے شمالی ادلب کے شہروں فوعہ اور کفریا کا محاصرہ کر رکھا ہے اور گاہے بگاہے ان شہروں پر گولہ باری بھی کرتے رہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲