31 اکتوبر 2017 - 16:17
قزاقستان کے دار الحکومت میں ایران، ترکی اور روس کے درمیان مشترکہ اجلاس

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایران، ترکی اور روس کے حکام نے شام کے بارے میں مشترکہ اجلاس میں شرکت اور تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایران، ترکی اور روس کے حکام نے شام کے بارے میں مشترکہ اجلاس میں شرکت اور تبادلہ خیال کیا۔

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایران، ترکی اور روس کے نمائندوں نے شام میں اغواہ شدہ افراد، لاشوں کی تحویل اور ثقافتی عمارتوں کے تحفظ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور  نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے آستانہ میں سہ فریقی اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت کی۔

اس اجلاس میں تینوں ممالک کے نمائندوں نے شام میں پائدار امن کے قیام اور اس ملک کے مختلف علاقوں میں بچھائی جانے والی سرنگوں کے خاتمے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲