28 اکتوبر 2017 - 17:22
حزب اللہ لبنان ٹرمپ کی روزانہ کی گفتگو کا حصہ: نعیم قاسم

لبنان کی حزب اللہ تنظیم ٹرمپ اور ان کی حکومت کی ہر روز کی گفتگو کا حصہ بن چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی حزب اللہ تنظیم ٹرمپ اور ان کی حکومت کی ہر روز کی گفتگو کا حصہ بن چکی ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آج ٹرمپ اور ان کی حکومت کی جانب سے حزب اللہ پر دہشتگردی کے الزامات اور اس سے مقابلے کے بیانات واشنگٹن پالیسی کا معمول بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے شام میں امریکی منصوبے ناکام بنا دئے اور لبنان میں بھی مہاجرین کی آباد کاری کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں امریکی منصوبے ناکام بنانے کی وجہ سے امریکہ حزب اللہ سے مخالفت اور اس سے دشمنی کر رہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس لیے ہماری مخالفت اور ہم سے دشمنی کر رہاہے کہ ہم سب سے بڑے دہشتگرد اسرائیل اور ان کے حمایت یافتہ دیگر دہشتگردوں کے مخالف ہیں۔

شیخ نعیم قاسم حارہ میں المسار کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا سے خطاب کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲