25 اکتوبر 2017 - 14:07
عراق میں ایران کی موجودگی اور اثر و رسوخ باعث تشویش: امریکہ

امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیاہے کہ عراق میں ایران کی موجودگی اور اثر و رسوخ باعث تشویش ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیاہے کہ عراق میں ایران کی موجودگی اور اثر و رسوخ باعث تشویش ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیدرنائیرٹ نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عراق میں امریکہ کی موجودگی عراقی حکومت کے ساتھ روابط کے فروغ اور داعش کے خلاف اتحاد کے ساتھ ارتباط بر قرار کرنے کے لئے ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقصد عراقی سرزمین سے داعش کو نکالنا ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی مرکزی حکومت کی درخواست پر اس ملک کی فوج کو دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف فوجی حکمت عملی کی مدد فراہم کر رہا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کی مدد اس بات کا باعث بنی کہ دہشتگرد گروہ داعش عراق میں اپنے مقاصد میں ناکام رہے اور اس وقت وہ آخری سانسیں لے رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲