26 ستمبر 2017 - 13:56
روسی فضائیہ نے شام میں دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا

شام میں روسی فضائیہ نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں روسی فضائیہ نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کم از کم دس بار بمباری کی۔

اس ترجمان کے مطابق اس بمباری میں دہشت گردوں کے اس فوجی ساز و سامان کو بھی تباہ کر دیا گیا جو حال ہی میں روسی فوجیوں کے خلاف کئے جانے والے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ روس، شام میں اس ملک کی قانونی حکومت کی درخواست پرتیس ستمبر دو ہزار پندرہ سے ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے کہ جنھیں امریکہ اور بعض عرب و مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت کا خاتمہ کرنے کے لئے دو ہزار گیارہ میں بحران شروع ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲