15 ستمبر 2017 - 18:32
کرم ایجنسی، سرحدی علاقے غوزگڑی میں ڈرون حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک‎

کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے میں پاک افغان سرحدی علاقہ کرم ایجنسی کے علاقہ غوزگڑی میں دہشت گردوں کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا اور اس پر 3 میزائل داغے گئے۔ حملہ دوپہرکے وقت غوزگڑی کے علاقے میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ رواں سال جون میں ہنگو میں کئے جانے والے حملے کے بعد دوسرا ڈرون حملہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲