اہل (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے وطن کی مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں اور اس مقصد کے لئے زمینی، سمندری اور فضائی شعبوں میں جنگی اور انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.
یہ بات میجر جنرل 'محمد باقری' نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے آرمی چیف میجر جنرل 'سید عبدالرحیم موسوی' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بالخصوص آرمی اللہ کے فضل و کرم اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایات کی بدولت ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی دفاع کے حوالے سے ایرانی مسلح افواج کی جنگی اور انقلابی اقدامات سے دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے لئے جرات نہیں کرتا.
اس موقع پر آرمی چیف میجر جنرل موسوی نے مسلح افواج ہیڈکوارٹر اور آرمی کے درمیان ہم آہنگی اور قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام دفاعی اداروں بشمول پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے ساتھ قریبی تعاون آرمی کی پہلی ترجیح ہے.
یاد رہے کہ یاد رہے کہ 21 اگست کو سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ احکامات کے تحت میجر جنرل عطا اللہ صالحی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو نئے چیف آف آرمی کے طور پر تعینات کردیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲