1 ستمبر 2017 - 17:49
 کشمیر میں یوم عرفہ و شہادت مسلم ابن عقیل  کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام + تصاویر

یوم عرفہ و شہادت حضرت مسلم ابن عقیل کی مناسبت سے وسطی کشمیر کے سُٹھسو کلان نامی علاقے میں ایک مجلس منعقد ہوئی

ابنا۔ اہل البیت نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ یوم عرفہ و شہادت حضرت مسلم ابن عقیل کی مناسبت سے وسطی کشمیر کے سُٹھسو کلان نامی علاقے میں ایک مجلس منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق خامنہ ای چوک سٹھسو کلان نامی دیہات کے امام بارگاہ نور زہرا میںایک مجلس کا اہتمام ہوا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجمع اسلامی کشمیر کے اہتمام سے منعقدہ اس روح پرور اجتماع میں اجتماعی دعائے عرفہ کی تلاوت کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک تھے۔ حجت الاسلام ولمسلمین مولانا بلال علی ڈار اور حجت الاسلام ولمسلمین مولانا سید لیاقت موسوی نے وقفے وقفے میں دعائے عرفہ کی تلاوت کی ۔ اجتماع کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے ۔ مجلس میں شامل عقیدت مندوں نے اشک بار آنکھوں سے اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی بخشش اورمسلمانوں بالخصوص مظلوم اقوام کے حق میں خصوصی دعائیں طلب کی۔دعاء عرفہ کے بعد شہادت حضرت مسلم ابن  عقیل کی مناسبت سے مجلس کی نشست منعقد ہوئی جس میں معروف ذاکر علی محمد قاسمی نے اپنے منفردانداز میںمرثیہ پڑھا اور شہداء کربلا کو نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ مجلس میں جن دیگر علماء نے شرکت کی ان میں مولانا غلام محمد گلزار متو اور مولانا محمد عباس شامل ہیں۔

رپورٹر: ساجد رسول 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲