اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے كاروباري مشير نے كہا ہے كہ ايران كے ٹريڈ پروموشن آرگنائزيشن كي پاليسيوں كے مطابق بغداد اور كربلا ميں دو طاقتور ايراني كمپنياں اپني كاروباري سرگرميوں كا آغاز كريں گي.
يہ بات 'ناصر بہزاد' نے منگل كے روز بغداد كے بعض شہروں كے دورے كے موقع پر كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہمارے ملك كي جانب سے عراق كو اچھي برآمدات كے لئے ضروري سامان كي مسلسل فراہمي بالخصوص غذائي سامان، عمارت سازي، دواسازي اور طبي سازوسامان، تكنيكي اور انجينرنگ كي خدمات پر توجہ دينا نہايت اہم ہے.
انہوں نے كہا كہ ايسے كاروباري مراكز كے قيام كا مقصد مسلسل ماركيٹنگ، صارفين كي ضروريات كا جائزہ لينا اور نجي شعبے كے ذريعہ قانوني وسائل سے استعمال كرنا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲