15 اگست 2017 - 14:20
داعش نے اپنے ہی پانچ سرغنوں کے سر قلم کر دئے

دہشت گرد ٹولے داعش نے اپنے 5 سرغنوں کے سر قلم کردئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دہشت گرد ٹولے داعش نے اپنے 5 سرغنوں کے سر قلم کردئے۔

داعش نے الرمادی سے 5 کلومیٹر دور عنہ نامی شہر میں اپنے 5 سرغنوں کے سر قلم کردئے۔

رپورٹ کے مطابق ان لوگوں پر سستی اور بزدلی کا الزام عائد کرکے پھانسی دی گئی ہے۔

داعش کے سرغنوں پر الزام تھا کہ انہوں نے عراقی فورسز کے ساتھ جنگ کرنے میں بزدلی دکھائی جس کی وجہ سے داعش کو نقصانات ہوئے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے عراقی سیکورٹی فورسز نے انہی علاقوں میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 30 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲