14 جولائی 2017 - 18:17
شام؛ حلب کی آزادی کے بعد پہلی مرتبہ نماز جمعہ کا قیام

شام کے شہر حلب میں دھشتگردوں سے آزادی کے بعد پہلی مرتبہ نماز جمعہ کا قیام عمل میں لایا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شہر حلب میں دھشتگردوں سے آزادی کے بعد پہلی مرتبہ نماز جمعہ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بد الدین حسون نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس وجہ سے ہماری مدد کے لیے میدان میں نکلا تا کہ وہ حق کا ساتھ دے۔
شیخ احمد بدر الدین حسون نے حلب کی مسجد الروضہ میں خطبہ دیتے ہوئے کہا: فلسطینی اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے لڑ رہے ہیں نہ کہ یہودیوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ وہ لوگ جو آج اسلام کے نام پر جنگ کر رہے ہیں وہ کسی بھی صورت میں اسلام سے آشنا نہیں ہیں۔
انہوں نے شام کے حوالے سے مغربی ممالک کی دوگلی پالیسی کے بارے میں کہا: تین علاقوں میں جنگ بندی ان کی درخواست سے اس وقت برقرار ہو گی جب ہم عراق اور اردن کی سرحد تک پہنچ جائیں، ہم سب کو توبہ کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کی نسبت نفرت کی آگ نہیں پھیلانا چاہیے۔


...................

242