اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےسنئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے قومی بينک ميوزيم كی افتتاحی تقريب کے موقع پرکہا کہ امریکہ نے ایران پر پابندی لگانے کے ضمن میں کہا تھا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایران کی تیل کی صنعت میں 20 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے ایران اور ٹوٹل کمپنی کے مابین معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے.
واضح رہے کہ 3 جولائی 2017 کو ايران اور ٹوٹل كمپنی كے درميان تہران میں چارارب آٹھ سو ملین ڈالر کےمعاہدے پر دستخط ہوئے۔
.......
/169