9 جولائی 2017 - 11:23
جنوبی وزیرستان میں دستی بم حملے میں 12 افراد ہلاک و زخمی

جنوبی وزیرستان میں دستی بم حملے میں 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دستی بم حملے میں 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اعظم ورسک کے گاؤں کالوشہ کے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازع پر پیش آیا۔

.......

/169