6 جون 2017 - 23:42
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل: فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیلی قبضے کو فلسطینیوں کے حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضے کی مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قبضے کے باعث فلسطینی عوام کو سنگین نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے قیام امن کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل قبضہ جاری رہنے سے فلسطینیوں کو یہ پیغام جارہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام محض ایک خواب ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ پائیدار امن کے قیام اور فلسطینیوں کے حقوق کی بالادستی کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پرقبضہ ختم کردے اور فلسطینی ریاست کی آزادی سے متعلق مذاکرات کو کامیاب بنایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169