اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں ہونے والے اس مظاہرے میں جنگ مخالفین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ریٹائرڈ فوجیوں اور جنگ مخالفین نے افغانستان اور شام میں فوجی اقدامات میں اضافے، دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت اور تارکین وطن کے خلاف تشدد اور ایذا رسانی کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مظاہرے کے شرکا نے بیرونی ملکوں میں فوجی مداخلت کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے پچھلے پانچ ماہ کے فیصلوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے، وائٹ ہاوس کی جانب مارچ بھی کیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں امریکی پولیس نے سیاہ فاموں کے لیے مساوی حقوق کی جدوجہد کرنے والی ایک تنظیم کے سربراہ اور اکتیس دیگر افراد کو شمالی کیرولائینا کے شہر رالی میں مظاہرہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔
مظاہرین اوباما کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کی کانگریس نے منظوری دے دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲