27 مئی 2017 - 11:16
آئندہ حکومت ملک سے غربت کا خاتمہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرے گی: صدر روحانی

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت ملک میں غربت کے خاتمے، اندرونی پیداوار کو بڑھانے اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت ملک میں غربت کے خاتمے، اندرونی پیداوار کو بڑھانے اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی.
غربت کا خاتمہ، پیداوار اور روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے: ایرانی صدر
ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر 'حسن روحانی' نے جمعرات کے روز مذہبی راہنماؤں 'آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ شبیری زنجانی' کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی گیارھویں حکومت ملک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تمام ایرانی مذہبی راہنماؤں کی سنجیدہ ہدایات سے استعمال کرتا ہے.

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ ایرانی سامان کی پیداواری میں نجی شعبوں کی ترقی دینا اور ملکی مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر بنانا بھی نہایت اہم ہے.

انہوں نے غربت کا خاتمہ اور کمزور افراد کی مدد کرنے کے حوالے سے ایرانی حکومت کے اچھے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس موضوع کے حوالے سے ایرانی حکومت نے اچھی کامیابیاں حاصل کی ہے اور تمام اقتصادی تنظیموں کو اپنی کامیابیوں کے ذریعہ کمزوروں کی زندگی کو بہتر بنانا چاہیئے.

آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں زیاد آمدنی والوں کے سبسڈی کو خاتمہ اور اس کی بجائے کمزوروں کے سبسڈی میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے.

انہوں نے 12ویں صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی عظیم موجودگی کو سراہتے ہوئے اور ڈاکٹر روحانی کو دوسری بار منعقدہ انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے مزید کہا کہ منعقدہ انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور موجودگی علاقائی ممالک کے لوگوں پر مثبت اثر پڑے گا اور ان کے لئے ایک خواہش کے طور پر ہوسکتا ہے.

ایرانی عالم دین نے کہا کہ اسلامی تعالیم اور دین کے حوالے سے ایرانی حکومت کے منصوبے بڑھانا ضروری ہے اور دینی مدارس اور حکومت کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہیئے.

انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ سے مقابلے کے حوالے سے ایرانی حکومت کے سنجیدہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کو منشیات کی اسمگلنگ سے مقابلے کرنے کے لئے اپنے اقدامات کو تیز کرنا چاہیئے.

صدر مملکت نے کہا کہ 12ویں صدارتی انتخابات میں ایرانی قوم کی پرجوش موجودگی نہ صرف علاقائی ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک اچھی مثال ہے اور ایسی عظیم موجودگی اسلامی جمہوریہ ایران، قوم اور حکومت کے لئے فخر کا باعث بن رہی ہے.

انہوں نے علمائے دین کی ہدایات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیارھویں حکومت غربت کا خاتمہ، پیداواری بڑھانا اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قم کے دینی مدارس اور علمائے دین قوم اور حکومت کے لئے بڑی حمایت، مذہبی اور ثقافتی سرمایہ ہیں.

آیت اللہ وحید خراسانی نے روحانی کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کو مذہبی اور دینی مسائل اور قوم کے خدمت کرنے کی اپنی پہلی ترجیح قرار دینا چاہیئے اور ہم آپ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں.

روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت ملک میں اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تمام سنجیدہ اقدمات کرتا ہے اور 12ویں حکومت کے دوران تیزی سے جاری رکھے گا.

آیت اللہ صافی گلپایگانی نے کہا کہ ایرانی حکام کو 12ویں صدارتی انتخابات اور پانچویں دیہی اور شہری کونسلز کے انتخابات میں ایرانی قوم کی بھرپور موجودگی کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کیونکہ عوام حکومت کے بڑے حامی ہیں.

آیت اللہ شبیری زنجانی نے بتایا کہ بعض عناصر ملک کے اندر اور باہر بیٹھ کر عوام کے مذہبی اور دینی اعتقادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لہذا ایسی سازشوں سے آگاہ رہنا ہوگا.

سنئیر مذہبی رہنماؤں نے صدر روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دینی مدارس کے فرزند اور آپ کا تعلق مکتب اہل بیت علیھم السلام سے ہے لہذا عوام کی دیانت کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲