اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقعہ پر فرزندان توحید کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ ماہ مبارک تزکیہ نفس اور خود احتصابی کا مہینہ ہے۔ فرزندان توحید کو اس ماہ رحمت کے احترام اور تقدس کے تقاضوں کا احساس کرتے ہوئے ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کا ثبوت دینے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت سے استفادہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے چاہئے۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے کشمیری نوجوانوں کے جذبہ حریت کو توڑنے کیلئے بھارتی فورسز کے بزدلانہ کرتوت پر فوجی افسروں کو اعزاز سے نوازنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند کے اس اقدام کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں جو غیر انسانی اور بزدلانہ کارنامے انجام دے رہے ہیں اُن کو جرا ت و شجاعت کا نام دے کر بھاجپا سرکار دراصل RSS کے ایجنڈا کو آگے بڑھا رہی ہے مقصد صرف کشمیری حریت پسند عوام پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ایک نہتے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بناکر گھاڑی سے باندھنا ذلیل ترین حرکت ہے اس ذلیل حرکت پر فوجی آفیسر کو ایوارڈ دینا کشمیریوں کے زخموں کی نمک پاشی ہے۔ اس موقعہ پر آغا صاحب نے بحرین کے عالم دین شیخ عیسی قاسم کے گھر پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاط میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کے مظالم بحرینی عوام کی دینی اور سیاسی بیداری کی تحریک کو اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتے ہے۔ بحرین میں آمرانہ حکومت کا خاتمہ اور جمہوری نظام حکومت کا قیام امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کےلئے سنگین خطرہ ہے یہی وجہ ہے کہ مغرب بحرینی عوام کو کچلنے کے ہر حکومتی اقدام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲