22 مئی 2017 - 15:27
مقتدا صدر نے ڈاكٹر حسن روحاني كو صدارتي انتخابات ميں دوبارہ كاميابي پر مباركباد پیش کی

عراقي رہنما 'مقتدا صدر' نے اسلامي جمہوريہ ايران ميں 12 ميں صدارتي انتخابات ميں صدر حسن روحاني كو دوبارہ كاميابي پر مباركباد پيش كي.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقي رہنما 'مقتدا صدر' نے اسلامي جمہوريہ ايران ميں 12 ميں صدارتي انتخابات ميں صدر حسن روحاني كو دوبارہ كاميابي پر مباركباد پيش كي.

انہوں نے اپنے ايك پيغام ميں كہا ہے ميں ايران ميں اعتدال پسند صدر حسن روحاني كو انكي صدارتي انتخابات كي شاندار كاميابني مباركباد ديتا ہوں.

مقتدا صدر نے كہا ہے كہ ايران كے معاشرے ميں اختلاف رائے ہونے كا باوجود عوام نے اپنے عزم اور ارادہ كے ساتھ جمہوري طريقے سے اپنے صدر كو چنا ہے جو قابل تحسين ہيں.

اسلامي جمہوريہ ايران پر مغربي اور ان كے اتحاديوں كے ظالمانہ پابنديوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ اميد ہے صدر روحاني كي زير قيادت ميں عوام كي زندگيوں ميں تبديلي آجائے گي.

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران كا دنيا ميں امن اور سلامتي كي بحالي كے كردار پر اپنے اطمينان كا اظہار كيا.

اسلامي جمہوريہ ايران كے 12ويں صدارتي انتخابات كے حتمي نتائج كا اعلان كرديا گيا ہے جس كے مطابق ڈاكٹر حسن روحاني 57 فيصد ووٹ لے كر كامياب اميدوار قرار پائے ہيں.

حسن روحاني 23 ملين 5 لاكھ 49 ہزار 616 ووٹ كے ساتھ پہلے نمبر پر ہيں اور انہوں نے كل ووٹوں ميں سے 57 فيصد ووٹ حاصل كركے كاميابي اپنے نام كرلي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲