اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد؛ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے تین روزہ انوار ولایت تنظیمی مینجمینٹ ورکشاپ کا انعقاد سکرنڈ سٹی میں مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری کی صدارت میں ہوا ۔جس میں سندھ بھر سے اصغری کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر درس بھی ہوئے گئے اور سالانہ تنظیمی پروگرام کی وضاحت بھی کی گئی۔اس موقع پر حجتہ السلام والمسلمین حضرت علامہ حیدرعلی جوادی ،علامہ دلدار علی مطہری،دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق،دانشور معظم انجینئر غلام رضا جعفری ،قبلہ لطف علی مہدوی اور دیگر مقررین نے درس دیئے۔









۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲