اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے علاقے جیزان میں عوجیہ فوجی مرکز پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں دسیوں سعودی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے علاوہ سعودی فوجیوں کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔اسی طرح شمالی یمن میں الجوف، وسطی یمن میں مآرب اور جنوبی سعودی عرب میں جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملوں میں سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجی اور سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دو برسوں سے زائد عرصے سے یمن پر سعودی جارحیت جاری رہنے کے باوجود سعودی عرب، اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے بلکہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب، اپنی بے تحاشہ دولت لوٹانے کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔
.......
/169