اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حرم امامین عسکریین (ع) کی ضریح مطہر اللہ کے لطف و کرم سے سالہا انتظار کے بعد آج صبح بغیر کسی رسمی تقریب کے رونمائی ہو گئی۔
اس رپورٹ کے مطابق، طے یہ تھا کہ حرم امامین عسکریین (ع) کی ضریح کو پندرہ شعبان کو رونمائی کیا جائے گا لیکن اہل بیت(ع) کی مدد سے ۲۰ دن پہلے ہی رونمائی کر دیا گیا۔
حرم مطہر کی ضریح کی ساخت کا کام ۲۰۱۰ میں ایران میں شروع ہوا تھا جو دوسال میں ہی مکمل ہو گیا تھا لیکن حرم مطہر کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تاحال ضریح مطہر کو نصب نہیں کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق، ضریح مطہر کو آج صبح عید مبعث کے موقع پر زائرین حرم کی موجودگی میں رونمائی کر دیا گیا۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲