اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ خودکش بم حملہ تھا اور 23 سالہ مبینہ حملہ آور کا تعلق وسطیٰ ایشیا سے تھا۔
تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دہشت گردی سمیت تمام وجوہات مدِ نظر ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ میں پہلے ہی خصوصی فوجی دستوں کے سربراہ سے بات کر چکا ہوں۔ وہ اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرز برگ میں زیرِ زمین ریلوے کا نظام بند کر دیا گیا ہے جبکہ بم دھماکے کے بعد ماسکو نے سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔
سینٹ پیٹرزبرگ میں عہدیداروں نے افسوسناک واقعے پر تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ دھماکے کے وقت روس کے صدر ولادیمر پوٹن بھی سینیٹ پیٹرزبرگ میں تھے جہاں اُن کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات طے تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169