3 اپریل 2017 - 17:30
ایران خطے کا ثقافتی سیاحت کا مرکز ہے: ترک عہدیدار

ایران، ترک تجارتی کونسل کے چیئرمین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی کمپنیوں کو ترک نمائشوں میں شرکت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے کا ثقافتی سیاحت کا ایک اہم مرکز ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران، ترک تجارتی کونسل کے چیئرمین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی کمپنیوں کو ترک نمائشوں میں شرکت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے کا ثقافتی سیاحت کا ایک اہم مرکز ہے.

يہ بات 'بلگن آيگول' نے ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي جو تركي ميں منعقدہ 2017 سياحتي نمائش كے سربراہ بھي ہيں.

انہوں نے خطے ميں ثقافتي سياحت كے شعبے ميں ايران كے اہم كردار كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا اہم مقصد دونوں ممالك كے درمياں ثقافتي سياحت كے شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو مزيد فروغ دينا ہے.

اس موقع پر ترك عہديدار نے كہا كہ يہ نمائش دونوں ممالك كے درميان سياحتي كےتبادلوں كے حوالے سے اہم كردار ادا كر رہي ہے لہذا اميد ہے كہ ترك ميں اگلے سال كي نمائش ميں دونوں ممالك كےدرمياں مشتركہ سياحتي سرگرميوں ميں اضافہ ہوگي.

بلگن آيگول نے غير ملكي سياحون كو تركي سياحتي، ثقافتي مقامات كو متعارف كرانے كے حوالے سے ترك كي بھر پور كوششيں كا ذكر كرتے ہوئے اورانہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان سياحتي تعاون كو فروغ دينے كے ليے اچھي فضا قائم ہوئي ہے.

انہوں نے كہا كہ تركي اور ايران كے درميان سياحت كے فروغ كے لئے نادر مواقع موجود ہيں جس سے بھرپور انداز ميں فائدہ اٹھانا چاہئے.

بلگن آيگول نے ترك كےايك سياحتي وفد كے گزشتہ مہينے كے دورہ ايران كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس اميد كا اظہار كرتے ہيں كہ ايران قريب مستقبل ميں خطے كا ثقافتي سياحت كا اہم ترين مركز بن جائے گا.

انہوں نے كہا كہ تركي، ايك اچھے پارٹنر كي حيثيت ايران كے ساتھ سياحتي تعاون كو مزيد بڑھانے كا خواہان ہيں.

تفصيلات كے مطابق انقرہ ميں تركي كي سياحتي نمائش 23سے 25 مارچ تك منعقد ہوئي جس بين الاقوامي سياحتي نمائش ميں تركي اور ايران سميت 7 ممالك شريك تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲