اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ صوبہ قطیف میں کئے جانے والے اس حملے کا مقصد اس علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے-
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ العوامیہ کے نوجوان، بدامنی اور آل سعود کے خلاف اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے- کہا جا رہا ہے کہ شہید ہونے والے ایک نوجوان کا تعلق اس ملک کے بزرگ مذہبی پیشوا شہید آیت اللہ باقر النمر کے خاندان سے ہے- آیت اللہ باقر النمر کو دو جنوری دو ہزار سولہ کو سعودی حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں شہید کر دیا گیا تھا-
آل سعود کے ہاتھوں آیت اللہ باقرالنمر کی شہادت کے خلاف سعودی عرب اور دنیا کے مختلف ممالک میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے- شہر قطیف، مشرقی سعودی عرب میں واقع ہے اور شیعہ نشین علاقہ ہونے کے باعث یہاں کے عوام کو ظلم و ناانصافی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
.......
/169