30 مارچ 2017 - 18:47
.گرفتاریوں، قتل عام اور زور زبردستی سے لوگوں کی امنگوں کو دبایا نہیں جاسکتا: آغا سید حسن

آغا صاحب نے کہا کہ بھارتی فوج ظلم کے تمام حربے آزما کر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتی ہے ، لیکن کشمیری باغیرت قوم اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرسکتی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں شہید ہونے والے تین نہتے کشمیریوں نوجوانوں زاہد رشید گنائی، عامر فیاض وازہ اور افاق احمد وانی کو عقیدت کا خراج پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا پہلے سے ہی وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنی خفت مٹانے کے لئے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے بھون ڈالتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ظلم وجبر سے کشمیری عوام اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ آغا صاحب نے کہا کہ بھارتی فوج ظلم کے تمام حربے آزما کر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتی ہے ، لیکن کشمیری باغیرت قوم اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرسکتی۔ آغا سید حسن الموسوی السفوی نے شہید ہونے والے نوجوانوں بشمول مجاہد توصیف احمد وگے ساکنہ کولگام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کو قوم رائیگان نہیں ہونے دے گی ۔آغا صاحب نے کہا کہ کشمیری عوام کی مبنی برحق جدوجہد کا اعترف اقوام عالم کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ گرفتاریوں، قتل عام اور زور زبردستی سے لوگوں کی امنگوں کو دبایا نہیں جاسکتا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲