اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے شامی دارالحکومت دمشق میں دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملے بالخصوص زائرین پر ہولناک کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
تفصيلات كے مطابق، 'بہرام قاسمي' نے اپنے ايك بيان ميں كہا گزشتہ ہفتہ كے روز دمشق ميں ہونے والے خودكش حملے ميں نہتے افراد بالخصوص مظلوم زائرين كي شہادت پر غم اور افسوس كا اظہار كيا.
انہوں نے ہولناك اور غيرانساني كاروائي ميں شہيد ہونے والے زاہرين بالخصوص غيرملكي شہريوں پر شامي قوم اور ديگر لواحقين كے ساتھ اپني تعزيت كا اظہار كيا.
ايراني دفترخارجہ كے ترجمان نے مزيد كہا كہ نہتے عوام كا بے دردي سے قتل عام اور ايسي شرم ناك كاروائيوں سے دہشتگردوں كي شكست ظاہر كرتي ہے اور يہ عناصر اپني سنگين شكست كے نتيجے ميں مظلوم عوام پر ايسي كاروائيوں كا مرتكب ہوتے ہيں.
انہوں نے كہا كہ دہشتگردوں كي حمايت كرنے والے وہ عناصر بھي اب جان چكے ہيں كہ فوجي اور عسكري ميدان ميں بھي ان كو سنگين شكست ملي ہے اس لئے وہ ايسے انسانيت كے دشمن دہشتگردوں كي پشت پناہي كرتے ہوئے شام ميں امن عمل كو تباہ اور جنگ بندي كو نقصان پہنچانے كے لئے سازشيں كررہے ہيں.
ياد رہے كہ شام كے دارالحكومت دمشق ميں دو بم دھماكوں ميں 40 شہري بالخصوص غيرملكي زائرين شہيد اور 120 افراد زخمي ہوگئے ہيں.
يہ حملہ باب الصغير قبرستان كے قريب كيا گيا جہاں مسلمانوں كے كئي اہم مزارات واقع ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲