اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے تاکید کی ہے کہ ان کا ملک شام میں داعش کو نشانہ بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رکھے گا۔
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اس ملک کے شمال میں واقع سلیمانیہ شہر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا: "ملکوں کی حاکمیت کا احترام کرتے ہیں اور شام کے اندر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے عراقی حکومت کی موافقت حاصل کی ہے"۔
عراقی صدر کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش انہی ٹھکانوں سے بم نصب شدہ گاڑیوں کو عراق منتقل کرتا ہے۔
حیدر العبادی نے رواں سال 24 فروری کو شام کے حدود میں اپنے پہلے فضائی حملے کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ شام کے علاقے البوکمال میں موجود داعش کے ٹھکانوں کو بغداد میں ہونے والے دھماکوں کے جواب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲