4 مارچ 2017 - 19:29
دنیا ہماری فوجی طاقت کا اعتراف کرتی ہے: ایرانی کمانڈر

ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ پوری دنیا اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی طاقت کا اعتراف کرتی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ پوری دنیا اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی طاقت کا اعتراف کرتی ہے.

انہوں نے كہا كہ ايران اپنے دشمنوں كے لئے ايك عظيم اور باثر ملك كے طور پر جانا جاتا ہے.

ايراني كمانڈر نے كہا كہ دشمن نے عراق اور افغانستان كے ذريعے اسلامي جمہوريہ ايران پر غلبہ حاصل كرنے كي بہت سازشيں كيں ليكن ان كو احساس ہو گيا كہ وہ ايران پر حملہ كرنا تو دور ايراني سرحدوں ميں داخل بھي نہيں ہو سكتے.

انہوں نے مزيد كہا كہ دشمن نے اپني تازہ ترين ٹيكنالوجي كے ساتھ جب اسلامي جمہوريہ ايران كي طاقت كا موازنہ كيا تو بھي وہ حيران ہو گئے كہ اگر انہوں نے ايران پر حملہ كيا تو ہم ان كو منہ توڑ جواب ديں گے.

اس موقع پر انہوں نے بتايا كہ دشمن اب ثقافتي يلغار كے ذريعے اسلامي اقدار كو برباد كرنے كي كوشش كر رہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲