اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خاتون جنت حضرت فاطمة الزہراؑ کے ایام شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اختتامی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بانوے محشر جناب فاطمة الزہراؑ کی سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی اس موقع پر آغا صاحب نے فرسل کولگام میں فورسز اور حریت پسند عساکر کے درمیان تصادم کے دوران نہتے عوام پر فورسز کی جبر و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس سانحہ میں شہید ہوئے افراد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ فورسز اور حریت پسند عساکر کے درمیان جھڑپوں کے دوران نہتے عوام پر فورسز کا جبر و قہر انتہائی افسوس ناک اور ناقابل برداشت ہے انھوں نے کہا کہ اس طرح کی تصادم آرائی کے دوران عوام کا سڑکوں پر آکر تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کا جرت مندانہ مظاہرہ بھارت کے لئے نوشتہ دیوار ہے آغا صاحب نے فورسز کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کی دعا کی شہدا کے لواحقین کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے تحریکی عزم کو توڑنے کے لئے ہر قسم کے ظالمانہ حربے بروے کار لا رہا ہے تاہم کشمیری حریت پسند قوم بھارتی جبر و بربریت سے خوف زدہ ہو کر اپنے لاکھوں شہدا کے خون سے سینچی گئی تحریک آزادی سے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک کسی بھی صورت میں دستبردارنہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲