12 فروری 2017 - 12:28
شام، یمن میں جاری کشیدگی کا حل صرف قومی اتحاد سے ممکن ہے: ایرانی اسپیکر

شام، یمن میں جاری کشیدگی کا حل صرف قومی اتحاد سے ممکن ہے: ایرانی اسپیکر

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سوڈیش وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ شام اور یمن میں جاری انسانی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ صرف قومی اتحاد اور بات چیت سے ان کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے.

يہ بات علي لاريجاني نے ايران كے دورے پر آئے ہوئے سوڈيش وزيراعظم 'اسٹيفن لوفن' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے مزيد كہا كہ يمن اور شام ميں حكومتي اور قومي اتحاد كا قيام ان ممالك كے مسائل كے خاتمے ميں اہم كردار ادا كرے گا.

انہوں نے كہا كہ بعض علاقائي ممالك شامي، يمني بحرانوں كو صرف فوجي ذرائع سے حل كرنا چاہتے ہيں جس سے مزيد مسائل پيدا ہو رہے ہيں اور اسلامي جمہوريہ ايران اس بات پر يقين ركھتا ہے كہ مذاكرات اور قومي اتحاد سے ان ممالك ميں مسائل كو ختم كيا جاسكتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲