اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین اور شامی حکومتوں کے درمیان تعاون کے دو معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت چین، شام کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر امدد فراہم کرے گا.
بيجنگ اور دمشق كے درميان طے پانے والے معاہدے، دوطرفہ تعاون اور انساني امداد فريم ورك كے سلسلے كي ايك كڑي ہے.
تفصيلات كے مطابق، شام ميں تعينات چيني سفير 'ژي شيان ژن' اور شامي وزير پلاننگ اور بين الاقوامي تعاون 'عماد صابوني' نے ان معاہدوں پر دستخط كرديے.
چيني ميڈيا كے مطابق، چين عنقريب 16 ملين ڈالر كي ماليت كي دو كھيپوں پر مشتمل امداد شام روانہ كردے گا.
اس معاہدے كي تقريب ميں گفتگو كرتے ہوئے چيني سفير نے كہا كہ شام كے موجودہ بحران نے اس ملك كے عوام كو شديد نقصان پہنچايا ہے تاہم چيني حكومت اور قوم اميد كرتي ہيں كہ طے پانے والے معاہدوں كے ذريعے سے شام كي اقتصادي مشكلات كے خاتمے كے لئے مدد ملے گي.
چين اور شام كے درميان مضبوط تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ چين، جمہوريہ شام كے ساتھ سماجي، اقتصادي اور انساني شعبوں ميں باہمي سرگرميوں كو مزيد فروغ دينے كا خواہاں ہے.
اس موقع پر شامي وزير پلاننگ نے چيني حكومت اور قوم كا شام كو امداد كي فراہمي پر شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ ان معاہدوں سے دونوں ممالك كے درميان مضبوط تعلقات نظر آتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲