8 جنوری 2017 - 19:14
افغانستان کے مختلف علاقوں میں 19 طالبان ہلا ک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن میں 2اہم طالبان کمانڈروں سمیت 19طالبان ہلا ک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن میں 2اہم طالبان کمانڈروں سمیت 19طالبان ہلا ک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران افغان نیشنل ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 19 طالبان مارے گئےجب کہ 15 طالبان زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونےوالوں میں شامل طالبان کے دو اہم کمانڈروں کو افغان صوبے ہلمند میں نشانہ بنایاگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169