7 جنوری 2017 - 11:13
کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنک میں5 شیعہ مسلمان زخمی

سال 2017 کا کے پہلے عشرہ میں کوئٹہ میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں 5 مومنین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ہزار ہ شیعہ برادری کی ایک ٹیکسی پر فائرنگ کی ہے جسکے نتیجے میں 5 مومنین شدیدزخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے ۔

زخمیوں میں نجیب اللہ ولد سید علی آغا، نجیب ولد عاشق، جاوید ولد علی آغا، کاظم ولد قاسیم علی اور عرفان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں کالعدم اہلسنت و الجماعت مسلسل شیعہ مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتی رہی ہے مگر ریاستی اداروں کی جانب سے انکے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آتی، اس سے قبل اکتوبر 2016 میں ایک بس پر انہیں دہشتگردوں نے حملہ کرکے چار شیعہ خواتین کو ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

.......

/169