اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو نائجر کے صدر "محمدو یوسفو" کے نام ایک پیغام میں اس ملک کے یوم آزادی کی مناسبت سے نائجر کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مشترکہ تعاون سے اقتصادی اور تجارتی شعبے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ آئے گا۔
اسی طرح صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس پیغام میں نائجر کی حکومت اور عوام کے لیے کامیابی، سربلندی اور آسائش کی خواہش ظاہر کردی۔
.......
/169