اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی فورسز نے ایک کاروائی کے دوران ایک تين رکنی دہشت گرد گروپ کو گرفتار کر لیا.
يہ بات 'حسين ذوالفقاري' نے بدھ كے روز اربعين كے مركزي كونسل كے 28 ويں اجلاس كے موقع پر صحافيوں كيساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ اربعين كے موقع پر عراق كے سيكورٹي فورسز اور پوليس نے دہشت گردي اور خودكش حملوں كے 20 منصوبوں كو بے نقاب كيا ہے.
ذوالفقاري نے مزيد كہا كہ دہشت گرد اربعين كے موقع پر ايران كے مختلف مقامات ميں دہشت گردانہ كاروائي كي منصوبہ بندي كر رہے تھے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲