اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں داخل ہونے والے اسرائیلی طیاروں نے نواحی دمشق میں واقع فوجی ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
تاحال صیہونی حکومت کے ذرائع نے باضابطہ طور پراس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب شامی فوج حلب میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کررہی ہے۔
اس سے پہلے جنوبی شام کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور فوجی دراندازی کی خبریں موصول ہوئی تھیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل ، جولان کے علاقے میں بفرزون قائم کرکے جنوبی علاقے میں موجود دہشت گردوں کو براہ راست کمک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169